ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: وینکٹ رمن مندر میں مذہبی پروگرام : نامدھاری رسالے اور سوریا ٹی وی چینل کا برہمانند سوامی جی نے اجراء کیا

بھٹکل: وینکٹ رمن مندر میں مذہبی پروگرام : نامدھاری رسالے اور سوریا ٹی وی چینل کا برہمانند سوامی جی نے اجراء کیا

Wed, 01 Feb 2017 20:08:40    S.O. News Service

بھٹکل:یکم فروری   (ایس او نیوز)ورن آشرم جیسے طبقات ہمارے عمل سے پیدا ہوتے ہیں پیدا ئشی نہیں ہوتے۔ ہم سب انسان ہیں، تمام طبقات میں برہمن ہیں۔ اگرہم دھرم کی حفاظت کرتےہیں تو دھرم ہماری حفاظت کرتاہے، دھرم پر عمل کرنے سے ہی سماج کی ترقی ہونے کا دھرمستھل رام اکشھترے کے برہمانند سرسوتی سوامی جی نے خیال ظاہر کیا ۔

بھٹکل کے آسارکیری میں واقع نچل مکی ترومل وینکٹ رمن مندر کی نوتعمیر شدہ گربھ گوڑی کی افتتاحی تقریب کی مناسبت سے منعقد ہوئے مذہبی پروگرام میں سوامی جی مذہبی خطاب کررہے تھے۔ سوامی جی نے کہاکہ کوئی بھی سماج ذات  کی بنیاد پربنیاد پر ست نہ بنے ، کچھ لوگ اپنی ذات کو ہی مذہب ہونے کا زعم ہے۔لیکن دنیا تعصبات سے پاک ہے ، کسی بھی سماج کو سیاسی نقطہ نظر سے نہ دیکھیں،  دل سے بھگوان کو یاد کرتے ہیں تو ہی زندگی میں کامیابی ملتی ہے، سماج کے لوگ مذہبی کاموں میں بھی مصروف رہنے کی تلقین کی۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گربھ گوڑی کی دوبارہ تعمیر کرتے ہوئے نامدھاری سماج ایک مثالی کام کیا ہے۔ نامدھاری سماج سمیت تمام طبقات کی اپنی بساط بھر تعاون کرنے کی کوشش کئے جانے کا وعدہ کیا۔ سابق وزیر اور کاپو کے رکن اسمبلی ونئے کمار سورکے نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا  ملک  مذہبی عقائدکی بنیاد پر کھڑا ہے۔ مذہبی قوت ہی ملک کی اصل طاقت ہے ، انسان کو ایک دن مرنا ہی ہے، جینے اور مرنے کے درمیان جو زندگی ملی ہے اس کو تعیش میں گزارے بغیر بھگوان کی پرارتھنا میں گزارنے کی بات کہی۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے بھی خطاب کیا۔ نامدھاری سماج کے صدر ڈی بی نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک ، گوندنائک، وامن نائک، جے این نائک ، ایل ایس نائک، پروفیسر گوپال نائک، کاسکارڈ بینک کے نائب صدر ایشور نائک وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام میں کئی ایک شخصیات کی تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر برہمانند سرسوتی سوامی جی نے ’’ سوریا ‘‘ نامی ٹی وی چینل اور ’’ نامدھاری ‘‘ ماہانہ رسالے کا اجراء کیا۔ نامدھاری سماج کے جنرل سکریٹری وکیل راجیش نائک نے استقبال کیا تو گنگادھر نائک اور منجوناتھ نائک نے نظامت کی۔


Share: